ایک نیوز: لاہورمیں وحدت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اپنے بچوں کو اسکول سے واپس لے کرآرہی تھی کہ ملزم سکندر نے خاتون کو زبردستی پکڑا اور نازیبا حرکات کیں۔
ایس ایچ او افضال رؤف و پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں و زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔