ایک نیوز: انسداد دہشت گردی عدالت نےعسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث 5 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔مقدمہ میں ملوث مزید 5 ملزمان شناخت پریڈ کے لیے عدالت پیش ہوئے،فیاض ، عرفان ، احمد علی ، مزمل ، محمد یونس کو منہ پر کپڑے ڈال کر پیش کیا گیا۔
عدالت نے پانچ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرک میں مقدمہ 1271 درج ہے۔