شہباز شریف کاشہید ہونےوالے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش

شہباز شریف کاشہید ہونےوالے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش
کیپشن: شہباز شریف کاشہید ہونےوالے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش

ایک نیوز: سابق وزیراعظم شہباز شریف نےشمالی وزیرستان اور خیبر کے اضلاع میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف  نے  کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جام شہادت نوش کرنے والے میجر عزیز، حوالدار منتظر شاہ اور سپاہی محمد عارف کو سلام پیش کرتے ہیں اور شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ وطن کی حرمت، سلامتی اور دفاع کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا اور غازی قوم کے ہیروز ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،ہمارے شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے قومی عزم کا  مظہر ہیں،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

سابق وزیر اعظم نے کوئٹہ، ہزار گنجی میں پولیس موبائل پر ہینڈ گرنیڈ حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے جذبے اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔