انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگرکو واپس جیل بھیج دیا

Sep 02, 2023 | 12:28 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات پرسماعت کرتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو واپس جیل بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے تینوں رہنماؤں کو 5 ستمبر تک واپس جیل بھیج دیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ یاسمین راشد اور دیگر کو 5 ستمبر تک ریمانڈ پر دیا ہوا ہے اور اعجاز چوہدری ،محمود الرشید بھی جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے کے کیس میں فواد چوہدری اور نو مئی واقعے کے چھ مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔

مزیدخبریں