ایک نیوز: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے گزشتہ روز ایم پی او کے تحت ہونے والی اپنی گرفتاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی، سپرٹنڈنٹ اڈیالہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت یکم ستمبر کو غیر قانونی گرفتاری کا آرڈر معطل کرے۔ مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے جیل میں بند کر رکھا ہے۔ عدالت غیر قانونی حراست کا آرڈر معطل کرکے رہائی کے احکامات جاری کے۔