چودھری پرویزالہٰی کااٹک جیل میں پہلا ناشتہ؟

چودھری پرویزالہٰی کااٹک جیل میں پہلا ناشتہ؟
کیپشن: چودھری پرویزالہٰی کااٹک جیل میں پہلا ناشتہ؟

ایک نیوز: چودھری  پرویز الٰہی کو اٹک جیل کی بیرک نمبر ڈی 2 میں رکھا گیا ہے،بیرک نمبر ڈی 2  کا سائز 9x12  فٹ ہے۔

تفصیلات  کے مطابق پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو عمران خان سے کافی فاصلہ پر رکھا گیا ہے،سابق وزیراعلیٰ کو جیل میں ناشتہ کروادیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ناشتہ میں پراٹھے،چنے،انڈے،بریڈ اورچائےدی گئی ہے،جیل کے اطراف کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کوتین ایم پی او کے تحت گرفتار کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہیں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔