طلباء کا ایف سی نارتھ کے ساتھ ایک دن، جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا

طلباء کا ایف سی نارتھ کے ساتھ ایک دن، جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا
کیپشن: Students had a day with FC North, observing combat drills

ایک نیوز: طلباء کے ایک وفد نے ایف سی نارتھ کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا۔ ایف سی نارتھ آمد  پر طلبا کا شانداراستقبال کیا گیا۔ طلبا کو فوجی ذمہ داریوں اور کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق طلبا کو فوجی ہتھیاروں کے بارے میں بھی معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ طلبا کو جنگی مشقوں کا مشاہدہ بھی کرایا گیا۔ طلبا نے اساتذہ اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا اور درخت لگائے۔ 

ایف سی نارتھ کے ساتھ دن گزارنے کا مقصد طلبہ کو سکیورٹی فورسز کی ذمہ داریوں اور قربانیوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ طلبا کو ایف سی کی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں اور کاوشوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ 

طلبا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "آج ہم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایف سی نارتھ میں پورا دن گزارہ اور ان کی فٹنس، ٹریننگ اور دہشتگردوں کے خلاف اقدامات کو دیکھ کر ہم بہت متاثر ہوئے "۔ "ہمیں یہ محسوس ہوا کہ پاک فوج دنیا کی سب سے طاقتور اور نمبر ون فوج ہے"۔

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ "ہمیں یہاں آکر بہت خوشی ہوئی اور ہمیں فخر ہے اپنی فوج پر"۔ "ہم نے آج  کو فائرنگ کرتے اور رسیوں پر چڑھتے دیکھا جس کو دیکھ کر ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے"۔"ہم اپنے آخری سپاہی، آخری فرد، آخری خون کے قطرے تک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں"۔