ایک نیوز: ہندوستانی ریاست منی پور میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے۔گزشتہ روز کوکی اور میٹی قبائل میں جاری تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 18 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خونریز تصادم کے واقعات بشنوپور اور چوراچندپور کے اضلاع میں پیش آئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تصادم گزشتہ دو روز سے جاری تھا۔ عینی شاہیدن کے مطابق پولیس اور فوج اس دوران خاموش تماشائی بنی رہی۔
منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ نے حالات کو سنگین اور نازک ترین قرار دے دیا۔ ڈی جی آسام رائفلز لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ کوکی اور میٹی قبائل کے پاس بہت بڑی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں۔ جس سے سیکیورٹی فورسز کو ناکامی کا سامنا ہے، ماضی میں کبھی ایسی کشیدگی نہیں دیکھی، حالات انتہائی خراب ہیں۔
ریاست منی پور میں گزشتہ چار ماہ سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 300 سے زائد لوگ ہلاک جبکہ 50 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔