یوم دفاع کے حوالے سے شہداء کے لواحقین کے احساسات

Sep 02, 2023 | 11:17 AM

ایک نیوز: یومِ دفاع کے حوالے سے شہداء کے لواحقین نے اپنے احساسات کو بیان کیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ "تمام شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں"۔

لیفٹیننٹ شہیر شہید کی والدہ نے کہا کہ "میں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں ان کو جنہوں نے وطن کی سلامتی کی خاطر شہادت کو زندگی پر ترجیح دی"۔

سپاہی شکیل شہید کے بھائی نے کہا کہ "میں پاکستان کے نوجوانوں کو یومِ دفاع کے موقع پر یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے فوجی جوانوں نے اس دن جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کو محفوظ بنایا"۔

سپاہی وزیر علی شہید کے بھائی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ "آج بھی وطن کی سرحدوں پر موجود فوجی جوانوں کو میں سلام پیش کرتا ہوں"۔سپاہی فہیم شہید کے بھائی کے مطابق "ہمارے فوجی جوانوں نے ستمبر کو ملک دشمنوں کے مشن کو ناکام بنایا"۔

سپاہی یامین شہید کی بیوہ نے کہا کہ نوجوان افسروں اور سپاہیوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ "کافر ہے تو کرتا ہے شمشیر پہ بھروسہ، مومن ہے تو لڑتا ہے بے تیغ سپاہی"۔

مزیدخبریں