ایک نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیوں کے دوران 1.6 ٹن سے زائد ممنوعہ کیمیکل اور 21 کلو منشیات برآمد کر لی، 6 ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،مراد میمن گوٹھ کراچی میں گھر پر چھاپے کے دوران 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گھر میں موجود گاڑی سے 1 کلو 900 گرام ہیروئن اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی۔
قلعہ عبداللّٰہ کے غیر آباد علاقے میں ایک خُفیہ مکان پر اے این ایف کا چھاپہ ماراگیا،دوران کارروائی مختلف اقسام کا 1619 لیٹر ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا،حب انڈسٹریل ایریا کے قریب زیر زمین چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں خیبر کے رہائشی کار سوار کے قبضے سے 100 نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد کی گئی،سیالکوٹ میں واقع گوڈھ پور چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی،خیبر کے علاقے زخہ خیل میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 12 کلو چرس برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔