ایک نیوز:اسلام آباد کی انسداد ہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کی ضمانت منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
واضح رہے کہ ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
قبل ازیں عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری، آئی جی ، ڈی جی ایف آئی ایمان مزاری کو گرفتار نہیں کریں گے،سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت نہیں کریں گے۔
عدالت نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جانے کو یقینی بنائیں۔