پاک بحریہ کےجہازوں کاعراق کی ام قصر بندرگاہ کا دورہ،مشق میں شرکت

پاک بحریہ کےجہازوں کاعراق کی ام قصر بندرگاہ کا دورہ،مشق میں شرکت
کیپشن: پاک بحریہ کےجہازوں کاعراق کی ام قصر بندرگاہ کا دورہ،مشق میں شرکت

ایک نیوز:پاک بحریہ کے جہازوں  پی این ایس ہمت، دہشت اور محافظ نے عراق کی بندرگاہ ام قصر کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ کےافسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال کیا۔

پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کی عراق کے بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کےدوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے جہازوں کی عراقی بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی،پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا دورہ عراق دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔