مسافروں سےبھری وین اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق

مسافروں سےبھری وین اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق
کیپشن: مسافروں سےبھری وین اور ٹرک کی ٹکر، 4 افراد جاں بحق

ایک نیوز: ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافروں سے بھری وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک حادثہ کینجھر جھیل کے قریب آیا جہاں قومی شاہراہ پر مسافر وین سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ 4 مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

تصادم کے دوران 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں سول ہسپتال مکلی منتقل کر دیا گیا۔