ایک نیوز:ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف تاجر سراپا احتجاج ، شٹرڈاون ہڑتال ،کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ، سڑکوں پر ٹرانسپورٹ اور بسیں بھی معمول سے کم ، وکلا کا بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان ، عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے پر دکانیں اور ہوٹل بند کر کے مظاہرین نے احتجاج کیا ، گلشن حدید سے چلنے والی ریڈ بس سروس بھی معطل جبکہ جھنگ میں بھی مہنگائی اور اووربلنگ کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی ۔
#ملک_گیرعوامی_ہڑتال کراچی کا منظر pic.twitter.com/6kA3tNyxt8
— ???????????????????? ???????????????????????? (@Lalika79) September 2, 2023
ٹھٹھہ میں بھی دکانیں اور پٹرول پمپ بند ، ڈسٹرکٹ بار نارووال کی بھی بجلی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال جاری،وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، تونسہ، جیکب آباد میں بھی شٹر ڈاون ہڑتال تاہم کرک میں تاجروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے مہنگائی کیخلاف دھرنا دیدیا۔
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے نگران حکومت کو زائد بجلی کے بلوں میں کمی اور اضافہ شدہ پیٹرولیم لیوی واپس لینے کیلیے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693652546-5698.mp4
لاہور
لاہور میں بھی امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ہال روڈ مارکیٹ میں مکمل ہڑتال کردی گئی۔ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر تاجروں نے احتجاجی کیمپ لگایا۔تاجروں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
مجاہد مقصود بٹ صدر انجمن تاجران لاہور کاکہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کھانامشکل ہوگیا ہے،بجلی اور گیس کے بل ادا کس طرح کریں،بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔
لاہور - امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف ہال روڈ مارکیٹ میں مکمل ہڑتال
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) September 2, 2023
#ملک_گیرعوامی_ہڑتال pic.twitter.com/4N5C8cYNvU
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693648703-8535.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693652593-7986.mp4
مریدکےمکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ٹی جی روڈ بند
مریدکے میں بھی پیٹرول اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسسز کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور جی ٹی روڈ بند کردی گئی،شہر بھر میں تمام چھوٹے بڑے بازار مارکیٹیں شاپنگ مال بند ہیں،جماعت اسلامی کی کال پر تمام تاجر تنظیموں نےہڑتال میں حصہ لیا جبکہ موبائل مارکیٹ صرافہ بازار،مین بازار، کلاتھ مارکیٹس، کریانہ سمیت دیگر بازار کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔
#ملک_گیرعوامی_ہڑتال و احتجاج لوکیشن مریدکے pic.twitter.com/Ymg2Uzy1y5
— ???????????????????? ???????????????????????? (@Lalika79) September 2, 2023
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693643523-8694.mp4
سیالکوٹ
سیالکوٹ میں مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف چوک علامہ اقبال میں جماعت اسلامی کا احتجاج،مظاہرین نے پارٹی پرچم اور احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے،احتجاج میں تاجروں اور شہریوں کی بھی شرکت،مظاہرین کی حکومت کے خلاف نعرے بازی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693652812-7331.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693652812-3362.mp4
نارووال
جماعت اسلامی اور مقامی تاجر تنظیموں کی جانب سے نارووال میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے اور بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کے مہنگائی خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693653631-4230.mp4
وزیر آباد
جماعت اسلامی اور مقامی تاجر تنظیموں کی جانب سے وزیر آباد میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے اور بھاری بھرکم بجلی کے بلوں کے مہنگائی خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال،کاروبار مکمل طور پر بند،وزیر آباد مین بازار،بکر گلہ،اقبال مارکیٹ،ریل بازار،کٹلری مارکیٹ سمیت تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693648990-6187.mp4
حافظ آباد
حافظ آباد میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کےبلوں میں ظالمانہ ٹیکسسز کی بھرمار کے خلاف شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے،شہر کی تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے،چھوٹے بڑے تمام کاروباری مرکز مکمل بند کردیئے گئے ہیں،انجمن تاجران کی جانب سے مارکیٹوں پر شٹرڈاؤن ہڑتال کی فلیکسز آویزاں ہیں،ہڑتال کے باعث صرافہ ایسوسی ایشن،کلاتھ مارکیٹ،موبائل مارکیٹ،میڈیکل اسٹورز سمیت تمام کاروباری مراکز کو تالے، مارکیٹیں سُنسان ہوگئی،مرکزی انجمن تاجران، اور شہر کے تمام مکاتب فکر،جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
جہلم
بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف پیٹرول کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچتے ہی جہلم کے تاجر وکلاء سیاسی و سماجی رہنماء سراپہ احتجاج ہیں۔ آج مکمل شٹر ڈاون ہڑتال،کاروبار بند رہیں گے،تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سراپہ احتجاج جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج کریں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693651927-4321.mp4
منڈی بہاؤالدین
منڈی بہاؤالدین کے علاقہ گوجرہ میں سینکڑوں افراد نے بجلی کے ہوشربا بلز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے سرگودھا،گجرات روڈ بلاک کر دی۔ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کالج چوک منڈی بہاوالدین میں بھی عوام کا بھرپور احتجاج pic.twitter.com/SHIx49sRME
— Aamir Riaz (@aamiriazz) September 2, 2023
میانوالی
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف احتجاجی ریلی،ریلی میں شریک شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی،شہریوں کی جانب سے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا،مرید عباس نے کہا کہ غریب شہری مہنگائی اور بجلی کی اوور بلنگ کی وجہ سے خودکشیوں پر مجبور ہیں۔حکمران عیش و عشرت ختم کریں اور پاکستان کے ہر شہری کو ریلیف فراہم کریں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش سمیت پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے عام شہری کی پہنچ سے باہر ہو گئے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693652232-4547.mp4
پھول نگر
پھول نگر میں مرکزی انجمن تاجران کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی،پھول نگر انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ حکومتی بے حسی کی انتہا ہوچکی ہے،بجلی کے بھاری بلوں تلے دب کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں،بجلی پر اضافی ٹیکسز اور پیٹرولیم مصنوعات اضافہ پر شدید نعرہ بازی جاری،مہنگائی اور بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکسز ختم کئے جائے۔حکومت نے اگر جائز مطالبات تسلیم نہ کیے تو پورے پنجاب اور پاکستان میں ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693651354-7109.mp4
پتوکی
شٹر ڈاون ہڑتال اورتاجر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں،بجلی پٹرول اور لگائے گئے بھاری اضافی ٹیکسز کیخلاف شٹرڈاون ہڑتال جاری،شہر کی مین مارکیٹیں،ریل بازار،گول مارکیٹ،فرنیچر مارکیٹ،گولڈن سٹریٹ مارکٹ سمیت تمام مارکیٹیں بند،تاجروں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے مارکیٹوں کے سامنے پلے کارڈز اٹھا کر حکومت کیخلاف نعرے بازی اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
تاجربرادری نے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت بجلی کے بھاری بلوں ، پٹرول اور گیس کی بڑھتی قیمتوں کو فوری واپس لے۔
#ملک_گیرعوامی_ہڑتال
— M Ahmad (@MAhmad70810772) September 2, 2023
پتوکی ضلع قصور کے مناظر
میڈیا پے مکمل بائیکاٹ کیا جا رہا ایسے مناظر دکھانے کا ۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا پے کیسے پابندی لگاؤ گے ۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/5wqf1kc0H0
اوکاڑہ/ پنجاب بار کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار کی ہڑتال
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکسز پر احتجاجً عدالتی بائیکاٹ،میاں طلعت صدر ڈسٹرکٹ بار نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں نے عوام کا دیوالیہ کر دیا۔
جنید کھچی سیکرٹری بار نے کہا کہ اوکاڑہ ائے روز نئے نئے ٹیکسز کی بھرمار سے عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے۔صدر بار نے کہا کہ اوکاڑہ بجلی کے ہوش ربا اضافے اور اضافی ٹیکسز کو ڈسٹرکٹ بار مسترد کرتی ہے۔ جماعت اسلامی کی اپیل پر پٹرولیم اور بجلی کے بلوں میں اضافے وٹیکسوں کے خلاف ہڑتال جاری ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شرباء اضافے کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹ یونین نے بھی پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومتی بے حسی کی انتہا ہوچکی ہے بجلی کے بھاری بلوں تلے دب کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں،حکومت مخالف ،بجلی پر اضافی ٹیکسز اور پیٹرولیم مصنوعات اضافہ پر شدید نعرہ بازی کی گئی،امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر بابر رشید کی قیادت میں ریلی پریس کلب۔ تحصیل روڈ ۔ ہسپتال بازار سے گول چوک اختتام پذیر ہوگی ۔
اوکاڑہ - امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف شہر میں مکمل ہڑتال، تمام مارکیٹس، بازار اور بس اسٹینڈ بند#ملک_گیرعوامی_ہڑتال pic.twitter.com/baTV1lc0LG
— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) September 2, 2023
شکرگڑھ
شکرگڑھ میں مہنگی بجلی کے خلاف تاجربرادی کی مکمل ہڑتال،تاجروں نے شٹر ڈاؤن کرکے کاروبار بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا،جماعت اسلامی،وکلاء اور انجمن تاجران کی ریلوے روڈ پر ریلی،نورکوٹ روڈ،کچہری چوک سے اسپتال چوک تک اجتجاجی مظاہرہ کیا گیا،ضلعی امیر جماعت اسلامی طلعت رشید کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔
رینالہ خورد
جماعت اسلامی کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال پر دوکانیں بند نہ کی،شہر میں تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز کھلے ہیں،تمام تر کاروباری مراکز میں مکمل طور پر خرید وفروخت کاسلسلہ بھی جاری ہے۔مقامی انجمن تاجران کی جانب سے ہڑتال کے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693650071-9016.mp4
چیچہ وطنی
پورے ملک کی طرح چیچہ وطنی میں بھی بڑھتی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف جماعت اسلامی اور انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے تاجر برادری سراپا احتجاج ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693652067-1071.mp4
پاکپتن
پاکپتن میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج جاری،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام جمال چوک پر پارٹی کارکنان جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری جمال چوک پہنچ گئی،پولیس کی قیدی وین جمال چوک پر موجود ہے۔
ملکوال
بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف مرکزی انجمن تاجران کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال،شہر کی تمام مارکیٹیں اور بازار بند،بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف ریلوے چوک سے رانا چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں تاجروں سول سوسائٹی نمائندوں اور شہریوں کی شرکت،مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناجائز ٹیکسز کا خاتمہ اور قیمتیں کم کرے،بجلی کے ہوشربا بلوں کی وجہ سے غریب شہری خودکشیوں پر مجبور ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693651652-7705.mp4
شاہ کوٹ/ ہڑتال
شاہ کوٹ میں مہنگی بجلی کے خلاف تاجر برادری کا مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے کاروباری مراکز بند کرکے احتجاجی مظاہرہ جاری،جماعت اسلامی،وکلاء سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کا میلاد مصطفے چوک میں احتجاجی دھرنا,وکلاء برادری اور تاجروں کی ہڑتال سے کاروباری مراکز بند،تحصیل امیر جماعت اسلامی میاں وسیم کی قیادت میں احتجاج جاری ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693651784-6108.mp4
وہوا/ضلع ڈیرہ غازی خان
وہوا میں بھی جماعت اسلامی اور انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی،چوک بلوچ لیوی سے چوک پل دنڑ تک ریلی نکالی،ریلی کے شرکا نےجن میں بچے بھی شامل تھے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے،پلے کارڈ وبینروں پر حکومت و واپڈا مخلاف نعرے درج تھے، مقررین و مظاہرین نے غریب عوام کو ریلیف نہ ملنے پر نگران حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
رہنما دوست گروپ نے کہا کہ مہنگائی ختم نہ کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا،مقررین کا کہنا ہے کہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس نہ لیا گیا غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا دیں گے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693653061-8867.mp4
سخی سرور
سخی سرورمیں مہنگی بجلی کے خلاف تاجر برادری کا مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کرکے کاروباری مراکز بند کرکے احتجاجی مظاہرہ جاری۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693653809-4734.mp4
اسلام آباد
جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگی بجلی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کی کال پراسلام آباد میں بھی مکمل شٹر ڈاون،شہر کے بڑے چھوٹے تجارتی مراکز بند ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693653243-9258.mp4
راولپنڈی
راولپنڈی میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے،لیاقت باغ،مری روڈ پر اساتذہ اور طلباء نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی،احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے ہیں،مظاہرین نے مہنگی بجلی نامنظور مہنگا پیٹرول نامنظور کے نعرے لگا دیئے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں اضافے کا فیصلہ فوری واپس لے،تعلیمی اداروں کو بجلی کے بھاری برکم بل موصول ہورہے ہیں،حکمران ہوش کے ناخن لیں غریب کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں،بجلی بلوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج جاریpic.twitter.com/pcBmDzlik3
— Wahab Khan (@Itx_Wahab123) September 2, 2023
راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے
— Azhar Khan Aasifzai (@aasifzaipti) September 2, 2023
pic.twitter.com/FBfd461rOr
راولپنڈی میں خواجہ سرا الماس بوبی کا بھی مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
راولپنڈی میں خواجہ سرا الماس بوبی بھی مہنگائی اور بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف سراپا احتجاج
— Salahuddin (@Its_Salahuddin1) September 2, 2023
pic.twitter.com/SmTBqfZQpF
منکیرہ/شٹر ڈاؤن ہڑتال
صدر انجمن تاجران کی اپیل پر منکیرہ کی تاجر برادری کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال,پورے شہر کی دکانیں بند کردی گئیں،منکیرہ کی تاریخ میں پہلی بار تاجر برادری نے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی ہے، حکومت پاکستان کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروادیا ہے۔تاجران کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تاجران متحد اور متفق ہیں۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ تاجران کے مطالبات پر غور کرے ورنہ ملک بند ہوجائے گا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693649213-4263.mp4
صفدر آباد /شٹر ڈاؤن ہڑتال
صفدر آباد جماعت اسلامی کی کال پر صدر انجمن تاجران نے صفدر آباد کی تاجر برادری کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے پورے شہر کی دکانیں بند کر دیں.تاجران کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تاجران متحد اور متفق ہیں۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ تاجران کے مطالبات پر غور کرے ورنہ ملک بند ہوجائے گا۔
جہانیاں
جماعت اسلامی کی کال پر پٹرولیم اور بجلی کے بلوں میں اضافے وٹیکسوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے،تمام کاروباری مراکز بند جبکہ ریلی مین چوک سے شروع ہوکر میونسپل کمیٹی چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں وکلا ، تاجر برادری، طلبہ تنظیموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693650299-1944.mp4
گوجرخان
گوجرخان میں آج تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں،پچھلے دنوں زائد بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف جی ٹی روڈ پر کی جانے والی ہڑتال میں اعلان کیا گیا تھا کہ اگر حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو 2 ستمبر کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی اسی سلسلے میں آج لوکل ٹرانسپورٹ سمیت تمام کاروباری مراکز بند ہیں۔تاجر برادری کا کہنا ہے اگر زائد پٹرول اور بجلی کے بلوں کی قیمتوں واپس نہ کیا گیا تو آئندہ بھی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔
گوجرخان کے مناظر___#ملک_گیرعوامی_ہڑتال pic.twitter.com/lrIgu3sQol
— ???????????????????????? ℙ???????? (@JkJunaid7) September 2, 2023
????????گوجرخان شہر میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال۔۔ pic.twitter.com/wv2vJ7rCgz
— Maria Ata (@Maria_pti_pk) September 2, 2023
بھلوال
بھلوال میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں پیپلز پارٹی اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران بھی شریک ہوئے،قائدین نے شرکا سے خطاب کیا مقررین کا کہنا تھا کہ عوام دو وقت کی روٹی بھی بمشکل پوری کر رہے ہیں۔حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے جس سے تمام شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہے ہیں حکومت بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے.
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693650669-5934.mp4
پھالیہ
ملک بھر کی طرح پھالیہ میں بھی مہنگائی اور اس بجلی کے ناقابل برداشت بلوں کے خلاف شہر بھر میں تمام بازار اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔صرف پھلوں سبزیوں اور گوشت کی دوکانیں اور بیکریوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693650962-2385.mp4
کسووال
کسووال میں مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال،جماعت اسلامی انجمن تاجران مہنگائی کے خلاف میدان میں آ گئی،جماعت اسلامی انجمن تاجران اور نے 2 ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا،جماعت اسلامی اورانجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال پر پورا شہر بند ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت تیل گیس بجلی سمیت ہر چیز کے ریٹ کم کرے،آئے روز کی مہنگائی غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا ہے،حکومت فوری طور پر عوام کو ریلیف فراہم کرے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693653454-8895.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-02/news-1693653454-1321.mp4