ایک نیوز:کراچی میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
ماہرین امراض چشم کے مطابق شہر میں آشوب چشم کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، یہ مرض ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے جس کا شکار ہر عمر کا فرد ہورہا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ ہسپتالوں میں آشوب چشم کے یومیہ سیکڑوں مریض آرہے ہیں جس سے بچاؤ انتہائی آسان ہے۔
ماہرین کے مطابق مرض سے بچنے کیلئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، اسی کے ساتھ متاثرہ شخص اپنا تولیہ، تکیہ، صابن الگ رکھے۔
ماہرین نے مزید بتایا کہ آنکھوں کی رطوبت کو ٹشو یا ململ کے نرم کپڑے سے صاف کریں اور استعمال شدہ کپڑے اور ٹشو کو فوری طور پر تلف کردیں۔