پہلا اہرام مصر کب تعمیر ہوا؟

Sep 02, 2023 | 08:02 AM

ایک نیوز:اہرام قدیم مصر کی طاقت کا اظہار کرتے ہیں اور اب بھی وہ لوگوں کو مسحور کر دیتے ہیں۔
مگر اہرام کو تعمیر کرنے کا سلسلہ کب شروع ہوا تھا یا سب سے پہلا اہرام کب تعمیر ہوا؟
اس کا جواب یہ ہے کہ سب سے پہلا ہرم فرعون Djoser نے تعمیر کیا تھا جو لگ بھگ4 ہزار700 سال پرانا ہے۔
اس کے بعد ایک ہزار سال سے زائد عرصے تک مصری بادشاہ اہرام تعمیر کرتے رہے اور آخری ہرم فرعون Ahmose I نے ساڑھے3 ہزار سال قبل تعمیر کیا تھا۔
اس کے بعد مصری بادشاہوں کو وادی ملوک (یا بادشاہوں کی وادی) میں زیرزمین مقبروں میں دفن کیا جانے لگا۔
اس کو یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ قدیم مصر میں27 سو قبل مسیح سے15 سو قبل مسیح تک اہرام تعمیر کیے گئے۔
مصر کا پہلا ہرم
فرعون Djoser کا ہرم 6 تہوں میں تعمیر کیا گیا تھا۔
قدیم دستاویزات سے عندیہ ملتا ہے کہImhotep نامی شخص نے اس ہرم کو تعمیر کیا تھا۔
ماہرین کے مطابق Imhotep مصر کا پہلا آرکیٹیکٹ تھاجس نے پتھروں سے عمارت تعمیر کی اور اسی نے فرعون Djoser کے ہرم کو تعمیر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دستاویز میں آرکیٹیکٹ کا نام فرعون Djoser کے ساتھ درج ہے جس میں اسے سنگ تراشوں کا سربراہ قرار دیا گیا ہے۔
تو اہرام تعمیر کیوں کیے گئے؟
محققین اب بھی اس سوال کا جواب نہیں جان سکے کہ مصری بادشاہوں نے اہرام کو اپنے مقبروں کے لیے کیوں منتخب کیا۔
اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے مقبروں کو چوروں سے تحفظ فراہم کرنا چاہتے تھے اور اسی لیے ان کو کافی بلند تعمیر کیا جاتا تھا۔

کچھ ماہرین کے خیال میں مذہبی وجوہات بھی اس کے پیچھے ہو سکتی ہیں۔

اب وجہ جو بھی ہو مصری بادشاہوں کی جانب سے ایک ہزار سال سے زائد اہرام تعمیر کیے گئے جن میں سے گیزہ کے عظم ہرم بھی شامل ہے جو دنیا کے قدیم اور موجودہ 7 عجوبوں میں شامل ہے۔

اس ہرم کو فرعون خوفو نے تعمیر کیا تھا جو 2589 سے 2566 قبل مسیح میں مصر پر حکومت کرتا رہا۔

اہرام کی تعمیر کے ساتھ ساتھ یہ بھی واضح نہیں کہ مصری بادشاہوں نے ان کی تعمیر روک کیوں دی تھی۔

ماہرین کے خیال میں ایسا سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا کیونکہ ہر ممکن کوشش کے باوجود چور آسانی سے ان مقبروں سے خزانے لوٹ لیتے تھے۔

مزیدخبریں