Xاب کونسی نئی پالیسی لانےکی تیاری میں مصروف؟

Xاب کونسی نئی پالیسی لانےکی تیاری میں مصروف؟
کیپشن: Now busy preparing to bring a new policy?

ایک نیوز:ایلون مسک کا X اب صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات کے ساتھ ساتھ اب بائیو میٹرک ڈیٹا بھی اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق X کی نئی پرائیویسی پالیسی29 ستمبر2023 سے لاگو ہوگی۔ پالیسی کے مطابق پلیٹ فارم صارفین کی بائیو میٹرک معلومات جمع کرنے سے پہلے ان سے رضامندی حاصل کرے گا۔
ابھی تک X نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ ان معلومات کو کیسے اکٹھا کرے گا اور اس سے ان کا کیا مقصد ہے۔ بلومبرگ کا دعویٰ ہے کہ بائیو میٹرکس پریمیم صارفین کیلئے ہے جن کی تصدیق کیلئے X پریمیم صارفین کو اپنی سرکاری شناخت اور تصویر جمع کرانے کا آپشن دے گا۔ اس بایومیٹرک معلومات کی مدد سےX نقالی کی کوششوں سے نمٹنے اور پلیٹ فارم کو صارفین کیلئے زیادہ محفوظ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں پلیٹ فارم صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات ممکنہ ملازمتوں کی سفارش کیلئے ایمپلائز کے ساتھ شیئر کرنے اور اشتہارات کیلئے ذخیرہ کرے گا۔