کوئٹہ:نامعلوم ملزمان کاپولیس پردستی بم سےحملہ،2اہلکارزخمی

Sep 02, 2023 | 06:42 AM

ایک نیوز:کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان کاپولیس پردستی بم سےحملہ،2اہلکارزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کےعلاقےہزارگنجی میں پولیس موبائل پرنامعلوم ملزمان نےدستی بم سےحملہ کردیا۔
پولیس کےمطابق دھماکےمیں2پولیس اہلکارزخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری اورریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق ملزمان کی تلاش کیلئےعلاقےکوگھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیاگیاہے۔

مزیدخبریں