شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک مرتبہ پھر مدمقابل

Sep 02, 2022 | 22:53 PM

ایک نیوز نیوز: ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں ہانگ کانگ کو 155 رنز سے بڑی شکست دیدی ہے۔ جس کے ساتھ ہی پاکستان فائنل فور میں پہنچ گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ 

شائقین کرکٹ کیلئے ایک بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان کا ایک اور میچ بھارت کے ساتھ شیڈول ہوگیا ہے۔ ایشیاء کپ فائنل فور مرحلے میں گروپ اے میں پہلے اور دوسرے نمبر پر جگہ بنانے والی ٹیموں کا میچ 4 ستمبر کو شیڈول ہے۔ گروپ اے میں پہلے نمبر پر بھارت اور دوسرے نمبر پر پاکستان براجمان ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان 4 ستمبر کو بھارت کیخلاف مدمقابل ہوگا۔ شائقین کرکٹ ایک اور ہائی وولٹیج میچ کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ ویک اینڈ ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز ہونے جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں