ایک نیوز نیوز: بھارتی علاقے مدھیا پردیش سے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے، جس میں ایک سیریل کلر کو سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔
قاتل کی شناخت شیوپرساد کے نام سے ہوئی ہے جسے 45 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سڑک کنارے سوئے سیکیورٹی گارڈ کو سر پر پتھر کے وار کرکے قتل کردیتا ہے۔ قتل کرنے کے بعد قاتل لاش کے پاس کچھ دیر بیٹھتا ہے اور پھر یہ تسلی کرتے ہوئے کہ کوئی اسے دیکھے نہ، وہاں سے چلا جاتا ہے۔
قاتل کی عمر صرف 19 سال ہے اور وہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے 4 سیکیورٹی گارڈز کو قتل کرچکا ہے۔ پولیس کی 10 ٹیمیں سرتوڑ کوشش کے باوجود اسے گرفتار نہیں کرسکیں تھیں، تاہم اس مرتبہ سیکیورٹی کیمرے نے پولیس کی مدد کردی۔
The MP serial killer who bludgeoned 4 guards #SerialKiller pic.twitter.com/Et88GZ47ad
— Alok Kumar (@dmalok) September 2, 2022