بھارتی یوٹیوبر کے طنز پر شاہین آفریدی کے ردعمل کی ویڈیو وائرل

بھارتی یوٹیوبر کے طنز پر شاہین آفریدی کے ردعمل کی ویڈیو وائرل
کیپشن: The video of Shaheen Afridi's reaction to Indian YouTuber's taunt has gone viral

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچ کو صرف برصغیر میںہ ی نہیں بلکہ پوری دنیا میں شوق سے دیکھا جاتا ہے۔ اس ہائی وولٹیج میچ میں شائقین کرکٹ کا جذبہ بھی دیدنی ہوتا ہے۔ یواےای میں اس وقت ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ جاری ہے۔ جس کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے۔ اس میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

اس ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان سٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفرین گھٹنے کی انجری کی وجہ سے کھیل نہیں سکے تھے۔ اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس میں بھارتی یوٹیوبر ویوید بھارتی شاہین آفریدی پر طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں 'آپ نہیں کھیلے اچھا لگا، بچ گئے'، اس طنز کے جواب میں شاہین آفریدی کے بہترین ردعمل نے سب کا دل جیت لیا۔

انہوں نے یوٹیوبر کے طنزیہ جملے کو اپنی مسکراہٹ سے زائل کردیا۔