ایک نیوز نیوز: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں پر صحت سے متعلق ڈیٹا کے اندراج کی شرط ختم کر دی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نوٹیفیکشن کے مطابق ’بیرون ملک سے آنے والے مسافر سفر سے قبل پاس ٹریک ایپ میں ڈیٹا درج کیے بغیر سفر کرسکیں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ’پاس ٹریک ایپ کا استعمال روک دیا گیا اور اس فیصلے کااطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔‘
کورونا وبا کے بعد پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے پاس ٹریک ایپ متعارف کروائی تھی۔ بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے سفر سے پہلے تمام تر معلومات کا ایپ میں اندراج لازمی قرار دیا گیا تھا۔موبائل ایپلیکشن پاس ٹریک میں ڈیٹا کا اندراج 5مئی 2021 سے لازمی قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے پاس ٹریک ایپ پر رجسٹریشن کا اطلاق صرف 12 سال سے زائد عمر پر تھا جبکہ معذور افراد کو پاس ٹریک کی رجسٹریشن سے استثنی دیا گیا تھا۔ جبکہ سفارتکاروں کوبھی پاس ٹریک سےاستثنی حاصل تھا ۔