ایک نیوز نیوز: ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی فرنٹ لائن شخصیات بیک چینل پر اہم حلقوں کے ساتھ مسلسل رابطوں میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں سیاسی استحکام سے متعلق اہم حلقوں کی تجویز ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
اہم حلقوں نے بیک چینل مذاکرات کے دوران پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کردیا ہے کہ ملک میں فوری عام انتخابات کے لئے ماحول ساز گار نہیں ۔
بیک چینل رابطوں کے دوران اہم حلقوں کی طرف سے تجویز دی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے بچوں سے ملنے کچھ وقت کے لئے بیرون ملک چلے جائیں۔
اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کچھ عرصہ کے لئے بیرون ملک جانے سے پاکستان میں سیاسی کشیدگی میں کمی آ جائے گی۔
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بیرون ملک جانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔