ایک نیوز نیوز: آج کے دور میں خواتین ایک یا دو بچے چاہتی ہیں تاکہ ان کے جسم پر بوجھ نہ پڑے اور وہ اپنی ماں ہونے کا فرض بھی ادا کر سکیں.
لیکن امریکہ کی ایک خاتون ایسا نہیں چاہتی ہے وہ بار بار ماں بننا پسند کرتی ہے۔ وہ اب تک 16 بچوں کو جنم دے چکی ہےجبکہ 17 واں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے ۔
دی سن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شمالی کیرولینا ریاست کی ایک 40 سالہ خاتون پیٹی ہرنینڈز کے 16 بچے ہیں اور اب 16 بچوں کی ماں اب پھر سے حاملہ ہیں۔ان کے شوہر کا نام کارلوس ہے جن کی عمر 39 سال ہے۔ ان کے شوہر کارلوس کی وجہ سے ان کے تمام بچوں کے نام سی حرف سے رکھے گئے ہیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر بچوں اور گھر کی اچھی دیکھ بھال کرتے ہیں اور وہ ایک صفائی کمپنی چلاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیٹی ہرسال ایک بچے کو جنم دیتی ہیں۔ جس میں 6 لڑکے، 10 لڑکیاں اور 6 جڑواں بچے ہیں۔ ان کے بچوں میں 14 سالہ کارلوس جونیئر، 13 سالہ کرسٹوفر، کارلا 11، کیٹلن 11، کرسچن 10، سیلسٹی 10، کرسٹینا 9، کیلون 7، کیتھرین 7، کیرول 4، کالیب 5، کیرولین 5، کیملا شامل ہیں۔ 4 سالہ شارلٹ 3 سالہ کرسٹل اور کلیٹن کی عمر 1 سال ہے۔
گزشتہ سال مئی میں آخری بچے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن اب اس کا چھوٹا بھائی آنے والا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ وہ 13 ہفتوں کی حاملہ ہیں اور چیک اپ سے معلوم ہوا کہ وہ بیٹے کو جنم دینے والی ہیں۔
پیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بچوں کی تعداد بڑھا کر 20 کرنا چاہتی ہیں۔ وہ اپنے تمام بچوں کو منی بس کے ذریعے کہیں بھی لے جاتی ہیں۔ خاندان کے کھانے پر ہر ہفتے تقریباً 70 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ جس کا زیادہ تر حصہ دوپہر کے کھانے پر اوراسکول آنے جانے پر خرچ ہوتا ہے۔ پیٹی نے کہا کہ وہ کبھی بھی مانع حمل کا استعمال نہیں کرتی ہیں وہ سب کچھ خدا پر چھوڑ دیتی ہیں۔