پی ایم این نیوز: بھکر میں سیلاب زدگان کے لیے بھجوائے گئے سامان کو ٹرک ڈرائیور نےفروخت کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سامان سے بھرا ٹرک لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود سیلاب متاثرین کے لیے بھجوایا گیا تھا۔ سامان میں صاف پانی،راشن سمیت دیگر اشیائے خوردنوش شامل تھیں۔
سیلاب متاثرین کے لیے سامان لے جانے والے ٹرک ڈرائیور کی جانب سے تمام راشن کو راستے میں ہی فروخت کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور کو اور اس کے ساتھ ساتھ سامان خریدنے والے شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لیے ڈرائیور سے تفتیش جاری ہے۔