بنگلہ دیش، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر شہر شہر جھڑپیں، ایک ہلاک ،24 زخمی

clashes in bangladesh
کیپشن: clashes in bangladesh
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: بنگلادیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ۔مہنگائی کے خلاف عوام سڑکوں پر، ایک شہری  ہلاک 24 زخمی ہوگئے۔
گلہ دیش کے دارالحکومت سے 15 کیلو میٹر دور واقع شہر نارایانگانج میں احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

بنگلادیش کی تاریخ میں اس سے قبل اتنی مہنگائی نہیں ہوئی تھی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ بلند ترین اضافہ ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنز کا گھیراؤ کرلیا۔

مظاہرین نے اس اضافے کو بدترین مہنگائی لانے والی سونامی قرار دیتے ہوئے حکومت سے قیمتیں فی الفور کم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔بنگلادیش نے حال ہی میں 4 ارب ڈالر کے قرض کے لیے آئی ایم ایف میں درخواست جمع کرائی ہے۔

بنگلادیش کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ معیشت مستحکم ہے تاہم یوکرین روس جنگ کے بعد سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور ڈالر کی اونچی پرواز سے ادائیگیوں کے توازن میں مشکلات کا سامنا ہے۔