ایک نیوز نیوز: یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک نے یو ایس اوپن کے میچ میں بیلا روس سے تعلق رکھنے والی حریف کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کے بعد بیلا روس کی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے والی یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ ہاتھ ملانے کا یہ وقت مناسب نہیں ہے۔
Ukraine's Marta Kostyuk refused to shake the hand of Victoria Azarenka of Belarus after her straight sets defeat at the US Openpic.twitter.com/oDWQel5tkX
— Sam Street (@samstreetwrites) September 1, 2022
مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنے اس عمل کے بارے میں بیلاروس کی کھلاڑی وکٹوریہ آزارینکا کو ٹیکسٹ میسج کرکے بتا دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارتا کوسٹیوک کا کہنا تھا کہ ان کے اس عمل کو ہر کوئی سفارتی طور پر لے رہا ہے لیکن ان کی قوم روز قتل ہو رہی ہے۔
دوسری جانب بیلا روس کی وکٹوریہ آزارینکا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ عمل حیران کن نہیں تھا۔
یاد رہے بیلاروس یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کا حمایتی ہے اور یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوسٹیوک کی جانب سے آزارینکا سے ہاتھ ملانے سے انکار کی وجہ بھی یہی قرار دی جا رہی ہے۔