سیلاب زدگان کی مدد کیلئے برطانیہ بھی میدان میں ، 15 ملین پاؤنڈ کی امداد دے گا

Sep 02, 2022 | 15:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے 15 ملین پاؤنڈ کی امداد کا اعلان کر دیا ہے جوکہ تقریبا پاکستانی سات ارب روپے بنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی جان بچانے کیلئے امداد کر رہا ہے۔ 15 ملین پاؤنڈ کی امداد سے ملک بھر میں سیلاب زدگان کی رہائش اوراشیاء ضرورت کا اعلان کیا جائے گا۔ 

کرسٹن ٹرنر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے۔ 33 ملین سے زائد لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ اس آفت میں 1100 سے زائد افراد جان کی باازی ہار چکے ہیں۔ 15 ملین پاؤنڈ کی پیشکش گزشتہ ہفتہ کیے گئے 5۔1 ملین پاونڈ فراہم کرنے کے بعد سامنےآئی۔  

5 ملین پاؤنڈ اقوام متحدہ کی اپیل کے بعد پاکستان کو دیے جا رہے ہیں جبکہ 10 ملین پاؤنڈ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے والی ایجنسیوں کے ذریعہ دیا جائے گا جوکہ صاف پانی شیلٹر اور خواتین، بچوں کی امداد پر خرچ کیے جائیں گے۔ 

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کمزور لوگوں کی زندگیاں بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ 

مزیدخبریں