ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عاملہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی غور کیا گیا۔
معزز مہمان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور سپہ سالار سے دلی تعزیت کی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے لیے برطانیہ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔
معزز مہمان نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے سیلاب زدگان کیلئے برطانیہ کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داروں کی امداد سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی میں اہم ہوگی۔