جمائما نے پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے 

Sep 02, 2022 | 14:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان میں سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کےلیے خصوصی شو کا اہتمام کررہی ہیں جسے 20 افراد دیکھ سکیں گے۔ 

جمائما کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کرنے کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ اس خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے دی جائے گی۔

واضع رہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو بھی فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ کو ہوسٹ ہوں گی۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی جمائما کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں