امریکی صدر نے سابق صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا، تنقید کے تیر

Sep 02, 2022 | 13:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے انتہا پسند حامیوں کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلاڈیلفیا میں خطاب کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن  نے ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ’’میک امریکا گریٹ اگین ‘‘مہم کے حامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ وہ 2 سال قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے والے 7 کروڑ امریکی شہریوں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہے ہیں لیکن آج کی ریپبلکن پارٹی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کا غلبہ ہے جو کہ ملک کے لیے خطرے کا باعث ہے۔

ہم خود سے کہی جا رہے ہیں کہ امریکا میں جمہوریت کی ضمانت دی گئی ہے۔ لیکن ایسا بالکل نہیں ہے اور ہمیں اس کا دفاع کرنا ہوگا۔ اس کے لیے ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی آئین وقوانین کا احترام نہیں کرتے ہیں۔ میگا کے حامی امریکا کو پیچھے لے جارہے ہیں۔ وہ امریکا کو اس  طرف لیکر جا رہے ہیں جہاں انتخاب ، پرائیویسی اور اپنی پسند سے شادی کا حق نہیں تھا۔

واضع رہے کہ امریکا میں نومبر میں وسط مدتی انتخابات ہو رہے ہیں جو واشنگٹن میں حکومت کا فیصلہ کریں گے 

مزیدخبریں