ایک نیوز نیوز: لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما عطاء تارڑ کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں لیگی رہنما عطاء تارڑ کی عبوری ضمانت منظور کرلی،عدالت نے پولیس کو 14 ستمبر تک عطاء تارڑ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ عبوری ضمانت کے لیے لاہور سیشن کورٹ پیش ہو گئے ۔۔ pic.twitter.com/UPd4Ye2CWM
— Umar Saeed (@Umaar_Saeedd) September 2, 2022
عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر پولیس سے اس حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
لاہور کی سیشن عدالت نے عطاء تارڑ کو شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداروں کیخلاف تقریر:عمران خان، فواد اور شیری مزاری مشکل میں پھنس گئے
واضح رہے کہ عطاء تارڑ نے سیشن کورٹ لاہور میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں عطاء اللّٰہ تارڑ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور اقدامِ قتل کے الزام سے میرا کوئی تعلق نہیں۔
ن لیگی رہنما نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ پولیس نے سیاسی بنیاد پر مجھے مقدمے میں نامزد کیا ہے۔
ان کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ مجھ پر اسمبلی اہلکار کی وردی پھاڑنے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
درخواست گزار عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میں اس جرم میں شریک نہیں ہوں۔