لفتھانزا کے پائلٹس کی ہڑتال، میونخ اور فرینکفرٹ میں تمام پروازیں منسوخ

Sep 02, 2022 | 12:40 PM

 ایک نیوز نیوز: جرمن ایئر لائن گروپ لفتھانزا  نے پائلٹوں کی ہڑتال کی کال کے بعد  آج  میونخ اور فرینکفرٹ میں اپنی تمام پروازیں منسوخ کر  دی ہیں ایک لاکھ 30 ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔

  رپورٹ کے مطابق پائلٹوں کی یونین ویرینیگنگ کاک پٹ نے تصدیق کی ہے کہ لفتھانزا کے پائلٹ مسافروں کی آمد و وفت کو روک دیاگیا ہے۔ کاک پٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس سال اپنے 5,000 سے زیادہ پائلٹس کے لیے تنخواہ میں 5.5 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے،

 یادرہے یونین کے انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں  ۔ کورونا وائرس کے بحران کے دوران لفتھانزا نے معاہدہ ختم کر دیا اور کم تنخواہ کے معیار کے ساتھ ایک نئی ایئر لائن قائم کرنا شروع کر دی۔

لفتھانزا اے جی کے لیبر ڈائریکٹر اور چیف ہیومن ریسورس آفیسر مائیکل نیگیمن نے کہا کہ ہم وی سی کی ہڑتال کی تائید نہیں کرتے۔ انتظامیہ نے ایک بہت اچھی اور سماجی طور پر متوازن پیشکش کی ہے۔ 

مزیدخبریں