ایک نیوز نیوز: ادویات کی روز افزوں مہنگائی سے پریشان شہریوں کا مسئلہ حل ۔ بھارتی حکومت نے برانڈڈ ادویات کی متبادل سستی ادویات خریدنے کےلئے ’’ فارما صحیح دام‘‘ کے نام سے ایپ متعارف کرادی ۔
رپورٹ کے مطابق اس ایپ کو پلے اسٹور سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اسے نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی نے بنایا ہے تاکہ صارفین کو
برانڈڈ ادویات medicine کی سستی لیکن یکساں خصوصیات کی حامل ادویہ مل سکیں۔ ڈاکٹر آپ کی بیماری کے لیے برانڈڈ دوا لکھتا ہے، تو آپ ایپ پر جائیں اور دوا کا نام ٹائپ کریں۔ اس کے بعد ایپ آپ کو برانڈڈ ادویات کا ایک سستا متبادل دکھائے گی جو آپ لے سکتے ہیں۔ ان کے نام تو مختلف ہوسکتے ہیں لیکن کام وہی رہے گا ۔
مثال کے طور پر، Augmentin نامی مقبول اینٹی بائیوٹکس کی 10 گولیوں کی قیمت تقریباً 600 روپے ہے۔ تاہم، ایپ پر آپ کو کم از کم 10 آپشنز ملیں گے جن کی قیمت 50 سے لے کر 200 روپے تک ہوگی۔ اسی طرح تیزابیت کے خلاف استعمال ہونے والے Risekکیپسول کی قیمت 50 روپے ہے ۔ لیکن اس کے متبادل کی قیمت 8 سے 20 روپے میں دستیاب ہے۔
یادرہے بھارت میں، ادویات کی قیمت دیگر اشیاء ضروریہ جیسے ٹوتھ پیسٹ یا صابن کی طرح رسد اور طلب پر منحصر ہے۔ تاہم 33 فیصد سے زیادہ ادویات کا کلی کنٹرول بھارتی حکومت کے پاس ہے ۔
نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (NPPA) ان دوائیوں کی ہندوستان میں ضروری ادویات کی قومی فہرست کے تحت آنے والی دواؤں کی قیمت طے کرتی ہے۔ ہندستان میں 355 ادویات اور ان کی 882 فارمولیشنز کی قیمتیں ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر کے تحت طے کی گئی ہیں۔