ارجنٹائن کی نائب صدر پر قاتلانہ حملہ،ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

Sep 02, 2022 | 11:50 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر اپنے سپورٹرز کے درمیان موجود تھیں کہ ایک مسلح شخص نے ان پر فائر کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آورنے پستول کرسٹینا فرنینڈس کی جانب کرکے فائر کیا لیکن گولی نہ چل سکی جس کے باعث وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ برازیلین نژاد حملہ آور کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرسٹینا فرنینڈس پر کرپشن الزامات کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، کرسٹینا فرنینڈس 2007 اور 2015 میں ارجنٹائن کی دو  بار صدر بھی رہ چکی ہیں۔

مزیدخبریں