ایک نیوز نیوز: ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنینڈس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت کرسٹینا فرنینڈس گھر کے باہر اپنے سپورٹرز کے درمیان موجود تھیں کہ ایک مسلح شخص نے ان پر فائر کرنے کی کوشش کی۔
Shocking footage has emerged of the moment Argentina's vice president Cristina Kirchner had a gun pointed at her face her in an alleged assassination attempt.
— 9News Melbourne (@9NewsMelb) September 2, 2022
A man can be seen raising a handgun to Kirchner at point-blank range, with the weapon appearing to misfire. #9News pic.twitter.com/GhUCtY433v
رپورٹ کے مطابق حملہ آورنے پستول کرسٹینا فرنینڈس کی جانب کرکے فائر کیا لیکن گولی نہ چل سکی جس کے باعث وہ بڑے حادثے سے بچ گئیں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 35 سالہ برازیلین نژاد حملہ آور کو پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کرسٹینا فرنینڈس پر کرپشن الزامات کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، کرسٹینا فرنینڈس 2007 اور 2015 میں ارجنٹائن کی دو بار صدر بھی رہ چکی ہیں۔