دنیا پاکستان کا قرضہ معاف کرے: برطانوی رکن پارلیمنٹ

پاکستان ہماری لالچ کی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہے۔
کیپشن: پاکستان ہماری لالچ کی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہے۔

ایک نیوز نیوز: برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے پاکستان میں حالیہ بارشوں  اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے  ہونے والی مہنگائی کے پیش نظر دنیا بھر سے پاکستان کے تمام  قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلاڈیا ویب کا کہنا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی ہوئی ہے۔  دنیا کو چاہیے کہ وہ پاکستان کے قرضوں کو معاف کردے۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والے اس آفت زدہ بحران کا معاوضہ بھی ادا کرے۔

اس سے قبل کلاڈیا ویب نے سوشل میڈیا پر ایک جاری بیان کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ  پاکستان گرین ہاؤس عالمی اخراج کے صرف ایک فیصدحصے کا ذمہ دارہے لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرفہرست 10 ممالک کی لسٹ میں شامل ہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ پاکستان ہماری لالچ کی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہے۔