ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ سپر فور میں کوالیفائی کرنے کیلئے ٹورنامنٹ کی سب سے کمزور ٹیم ہانگ کونگ سے ٹکرائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاس آج کے میچ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کو ہر صورت ہرانا ہے۔ آج شکست کھانے والی ٹیم کو واپسی کی ٹکٹ کروانی پڑے گی۔ میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہانگ کانگ کے زیادہ تر کھلاڑی پاکستان اور انڈیا سے ہیں۔
واضع رہے کہ پاکستان اور ہانگ کانگ کو بھارت کے ہاتھوں پہلے ہی شکست ہو چکی ہے۔ بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز جبکہ پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستان اور ہانگ کانگ پہلی بار ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے اس سے قبل پاکستان اور ہانگ کانگ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جا چکا ہے۔ حارث رؤف اور نسیم شاہ کو آج کے میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا ہے لیکن ان کی جگہ حسن علی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کی ٹیم کو ہلکا نہیں سمجھنا چاہیے کہ اور ٹیم میں حیدر علی کو موقع دینا چاہیے ہے۔