ایک نیوز نیوز: پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر ترکیہ سے ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ ایئرفورس کے امدادی طیارے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی، جہاں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور شیری رحمن نے امدادی سامان وصول کیا۔
ترکیہ سے آنے والے امدادی سامان میں سیلاب متاثرین کے لیے ادویات، کھانے پینے کی اشیا، ٹینٹ اور خیمے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بدترین سیلابی صورت حال کے بعد اندرون ملک کے علاوہ دنیا بھر سے امدادوصول ہو رہی ہے جب کہ ترکی سے اس سلسلے میں گیارہ طیارے پاکستان چکے ہیں۔ علاوہ ازیں ترکیہ نے ٹرین کے ذریعے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد پہنچائی ہے۔