چین میں لاک ڈاؤن کا خدشہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم

Sep 02, 2022 | 00:44 AM

ایک نیوز نیوز: چین میں کورونا نے ایک مرتبہ پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے، جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ عالمی منڈی پر بھی ان خدشات نے اثر ڈالا ہے اور تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2.90 ڈالر کمی کے بعد 92.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 2.72 ڈالر کمی کے بعد 86.83 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 3 فیصد تک گرگئی ہے۔ 

دوسری جانب چین کے صوبہ پیبائی میں 40 لاکھ افراد کو ہفتہ تک بلاضرورت گھر سے نکلنے سے روک گیا گیا ہے جبکہ تیناجن شہر کے 1 کروڑ 30 لاکھ افراد کو فوری طور پر کورونا ٹیسٹ کروانے کا کہا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں