ایک نیوز نیوز کے مطابق چند روز قبل صبا اور عبدالرحمان نےپسند کی شادی کی تھی مگر لڑکی عدالت میں شوہر کے خلاف بیان دے کر والدین کے ساتھ چلی گئی ۔
لاہور کی ضلع کچہری میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی صبا نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا شوہر عبدالرحمان نے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی کوشش کی اور احاطے عدالت میں پہلی منزل سے چھلانگ لگانے لگا تو وہاں موجود سائلین نے اسے پکڑ لیا۔
عدالت میں لڑکی نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیتے ہوئے ماں باپ کے ساتھ جانے کی رضا مندی ظاہر کی جس پر شوہر نے عدالت کے باہر دیواروں سے سر مارنا شروع کر دیا۔