بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے۔اداکار کی موت کی تصدیق اسپتال ذرائع نے کردی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال میں رکھا جائے گا۔
سدہارتھ شُکلا نے نامور بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے نامور فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہوں نے خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح بھی ٹھہرے۔