اس چھوٹے سے پتھر کی خاص بات کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں

اس چھوٹے سے پتھر کی خاص بات کیا ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں
کیپشن: What is special about this small stone? Be surprised to know

ویب ڈیسک: سانپ کے زہر کے یوں تو بہت سے طریاق ہیں لیکن ایک سعودی شہری کے پاس حیرت انگیز پتھر ہے جو انتہائی زہریلے سانپ کا زہر بھی چوسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ شہری ریاض ریجن کے تیما شہر کا رہائشی سلیمان عویض الشراری ہے جس کو یہ عجیب وغریب خاصیت والا نایاب پتھر اپنے والد سے ورثے میں ملا اور ان کا دعویٰ ہے کہ 90 سال قبل ان کے والد نے اس پتھر کو ایک سانپ کے پیٹ سے نکالا تھا۔

سلیمان کے مطابق سانپ کے ڈسے زخم پر یہ پتھر رکھا جائے تو یہ وہاں سے زہر چوس لیتا ہے اور آہستہ آہستہ زہر کا اثر ختم اور درد جاتا رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرانے زمانے کے لوگ سانپ کے ڈسے کا علاج اسی طرح کے پتھر سے کرتے تھے جب کہ آج بھی علاقے کے لوگ اس موذی جانور سے ڈسے مریضوں کو میرے پاس لاتے ہیں، ان کا میں فی سبیل اللہ علاج کرتا ہوں اور وہ یہاں سے شفا یاب ہوکر جاتے ہیں۔

سلیمان نے مزید کہا کہ کیونکہ یہ نایاب پتھر ہے اس لیے وہ ہر وقت اس کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔