آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس: چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کر دیا

آرٹیکل 63اے نظرثانی کیس: چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کر دیا
کیپشن: Article 63A revision case: Chief Justice rejected PTI's objection

ایک نیوز: آرٹیکل 63 اے نظرثانی کیس میں چیف جسٹس نے بنچ کی تشکیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کر دیا۔
چیف جسٹس نے علی ظفر کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان سے فوری ملاقات کرانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کیس کی سماعت کی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس مظہر عالم بنچ میں شامل تھے۔