پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا 

Oct 02, 2024 | 14:34 PM

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا۔ 
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بابراعظم کا فیصلہ بیٹنگ پر مکمل توجہ دینے کی ان کی خواہش ظاہر کرتا ہے ، سلیکشن کمیٹی مستقبل کی وائٹ بال حکمت عملی تیار کرنے کا عمل شروع کرے گی جس میں نئے کپتان کی سفارش بھی شامل ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے بھی بابراعظم کو سپورٹ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرے گا، بابراعظم کے پاس پاکستان کرکٹ کو دینے کے لیے اب بھی بہت کچھ موجود ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنا بہترین پیش کرنے کی کوشش کی ہے ،بیٹنگ پر توجہ دے کر زیادہ مؤثر کردار ادا کرسکوں گا۔

مزیدخبریں