ایک نیوز: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ہوئی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی ۔
بانی نی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعاکی کہ توشہ خانہ ٹو کیس کے لیے وکلا سے مشاورت کا وقت دیا جا ئے۔
مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کونسا وکیل اس کیس میں پیش ہوگا ،مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے اس کیس میں وکالت نامے جمع نہیں ہو سکے۔
عدالت نے وکلا سے مشاورت کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ،عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کر دی۔