پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا

پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا
کیپشن: PIA has temporarily suspended its flight operations to Turkey

ایک نیوز:قومی ایئرلائن نے ترکیہ کیلئے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا۔
13اکتوبر تک پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز ترکیہ کیلئے آپریٹ نہیں ہوگی ، پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کیلئے آپریٹ کرتا ہے ،استنبول ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو انوینٹری اور سلوٹ کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنا آپریشن بند کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترجمان پی آئی اےکا کہنا ہے کہ 13 اکتوبر کو ترکیہ کے لیے آپریشن بحال ہو جائے گا۔