موجودہ سیاسی عدم استحکام پی ٹی آئی کےمینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنیکا نتیجہ ہے:پرویزالٰہی 

موجودہ سیاسی عدم استحکام پی ٹی آئی کےمینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنیکا نتیجہ ہے:پرویزالٰہی
کیپشن: The current political instability is the result of PTI not recognizing the mandate: Pervaiz Elahi

 ایک نیوز؛چودھری پرویزالٰہی نے احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام تحریک انصاف کے انتخابی مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔
 چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست کی کنجی آج بھی بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ میں ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں و کارکنوں پر جتنے مرضی جھوٹے پرچے کروا لیں لیکن اب ظلم کے بادل چھٹنے والے ہیں،عدلیہ پر پورا یقین ہے۔
صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ سکیم ختم کر کے پنجاب حکومت روزانہ ہزاروں غریب مریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہی ہے،پنجاب کے کاشت کار آج رُل گئے ہیں، کوئی ان کا والی وارث نہیں،آج دوسروں کیلئے اناج اگانے والوں کے اپنے گھروں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔