ایک نیوز:گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس رقم کی کمی نہیں ہے جس کے باعث بینکوں کے قرض کی ادائیگی وقت سے پہلے کر رہے ہیں، پانچ ڈیجیٹل بینکوں کو لائسنس دیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ مکمل ڈیجیٹل بینکنگ 2025 میں شروع کرینگے ،آئی ایم کی قسط آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالرز تک آگئے ہیںجو اب دو ماہ امپورٹ کے برابر ہے، ایس ایم فنانسنگ کا حجم 550 ارب روپے اگلے پانچ سالوں میں 1.1 ٹریلین تک پہنچانے کا ہدف ہے ،ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ڈالرز کی سپلائی اس وقت بہتر ہے، مہنگائی میں کمی کے اثرات زری پالیسی پر مرتب ہوتے ہیں ،حکومت کے مالی معاملات میں بہتری آئی ہے جس کے باعث بینکوں سے قرض کی شرح میں کمی ہوئی ہے ،ایک بینک ڈیجیٹل بینکنگ میں تین ماہ میں بینکنگ کا آغاز کریگا جبکہ باقی 2025 میں مکمل آپریشنز کے ساتھ کام کرینگے ۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکس کے اندر جب انٹرنیٹ کا استعمال ہوتا ہے تو آن لائن فراڈ بڑھتے ہیں ، فاریکس مارکیٹ میں اس وقت روپے پر کوئی دباؤ نہیں ہم نے بینکوں کو تنبیہ کردی ہے کہ اپنی سائبر سیکیورٹی بہتر بنائیں ۔
بینکوں کے قرض کی ادائیگی وقت سے پہلے کر رہے ہیں:گورنرسٹیٹ بینک
Oct 02, 2024 | 11:47 AM