انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے ملتان پہنچ گئی 

Oct 02, 2024 | 10:30 AM

ایک نیوز: انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے ملتان پہنچ گئی۔ 
انگلینڈ ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر بین سٹوکس کررہے ہیں، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
 دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھی ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ آمد ہوئی ہے،پانچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کراچی سے ملتان پہنچ گئے،کھلاڑیوں میں شاہین شاہ آفریدی،سرفراز احمد،محمد ابرار،صائم ایوب سمیت کپتان شان مسعود شامل ہیں،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی قومی ائیرلائن کی پرواز سے ملتان پہنچے ،7اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئےسٹیڈیم کی جانب آنے والے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے،ٹیمیں اب ڈی ایچ اے میں قائم نجی ہوٹل میں قیام کریں گی ،ٹیمیں این ایل سی بائی پاس سے ہوتے ہوئے بابر چوک سے سٹیڈیم تک پہنچیں گی ، ٹیموں کے روٹ پر لائٹس نصب کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں